اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عالمی سحر ٹی وی چینل کے اردو پروگرام کا دورانیہ گذشتہ سال یکم نومبر کو ڈیڑھ گھنٹے سے تین گھنٹوں تک بڑھا دیا گیا تھا اور آج ایک سال بعد یکم نومبر 2010 کو اس پروگرام کے دورانئے میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا گیا ہے۔اسی اثناء میں دنیا ـ خاص طور پر بر صغیر پاک و ہند میں رہنے والے ـ کئی سو ملین اردو بولنے والوں کے لئے اس ٹیلی ویژن چینل کے اردو پروگرام کا دورانیہ 24 گھنٹوں تک بڑھانے کی تجویز بھی سنجیدگی سے زیر غور ہے اور جب بھی مقدمات فراہم ہونگے اس تجویز کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔واضح رہے کہ سحر ٹی وی کا اردو پروگرام 10 سال قبل شروع ہوا ہے اور اس نے اس عرصے میں گوناگوں پروگرام پیش کرکے اپنے مخاطبین کی تعداد میں زبردست اضافہ کیا ہے اور آج بھارت اور پاکستان سمیت عرب اور مغربی ممالک میں رہنے والے لاکھوں اردو بولنے والے اس کے پروگراموں کے ناظرین میں شمار ہوتے ہیں اور اس کے ناظرین کی درخواست ہے کہ اس کے پروگراموں کا دورانیہ 24 گھنٹوں تک بڑھایا جائے اور دیگر چینلوں سے مسابقت کرنے کے لئے اس چینل کو بھی جدید ترین وسائل سے لیس کیا جائے تا کہ یہ چینل مغرب کے تہذیبی و ثقافتی غلبے کا مؤثر مقابلہ کرسکے اور اس کے مخاطبین و ناظرین خالص محمدی (ص) اسلام کی تعلیمات اور عالمی صورت حال کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف سے آگہی حاصل کرسکیں۔ ..........
/110